You are currently viewing پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل : خالد  لطیف نے ٹربیونل کی کارروائی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل : خالد لطیف نے ٹربیونل کی کارروائی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

لاہور (ڈیسک ) پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ایک اور اہم موڑ،خالد لطیف نے پی سی بی پر وار کر دیا،اوپننگ بلے باز نے ٹربیونل کی کارروائی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

ذرا ئع کے مطا بق اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،اوپننگ بلے باز نے پی سی بی ٹربیونل کی کارروائی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں ایک اور اہم موڑ،خالد لطیف نے پی سی بی پر وار کر دیا،اوپننگ بلے باز نے ٹربیونل کی کارروائی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔ خالد لطیف نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹربیونل کو ان کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں،عدالت عالیہ نے کرکٹر کی پٹیشن کو سماعت کیلئے منظور کر لیا ہے،خالد لطیف کی درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے گی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.