کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہفتے کےتیسر ے ر وزپا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری مارکیٹ میں مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس45پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39946پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ میں صبح سے اب تک مجموعی طور پر 318کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے172کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،138کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔