کراچی (اسٹاف رپورٹر)معرف سماجی کارکن خرم کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہونے کے بعد ان کے لواحقین کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہرجنازے کے ہمران شدیدا حتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی اور سینہ کوبی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ حنا خرم زکی کا کہنا تھا کہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خرم زکی کے قاتلوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور انہیں کیفر کرداد تک پہنچایا جائے۔
مظاہریں سے خطاب کرتے ہوئے مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کو اگر حکومت کنٹرول نہیں کر سکتے تو ایسی حکومت کا کیا فائدہ؟۔ مقتول کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ جوانوں کے خون کی حفاظت کریں اور امن کی فضا قائم کریں تاکہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے۔