You are currently viewing امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس ذرائع

امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس ذرائع

  • Post author:
  • Post category:جرم
  • Post last modified:28/06/2016 18:42
  • Reading time:1 mins read

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مشہور قوال امجد صابری کے قتل کی تفتیش جاری ہے۔تحقیقات کے حوالے سے پولیس نے  مزید 3 گواہوں کے بیانات قلم بند کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں افراد وقوعہ کے وقت موقع پر موجود تھے۔گواہوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سے افرا تفری پھیل گئی تھی جس کی کے باعٹ ملزمان کو دیکھا نہیں جاسکا۔

واضح رہے کہ پولیس کی طرف سے امجد صابری کے قتل میں ملوث ملزمان کا خاکہ بھی جاری کیا گیا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزمان امجد صابری کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے آئے تھے۔جبکہ پولیس نے امجد صابری قتل کیس میں ایک ملزم کو گرفتا کرنے کا دعوٰی بھی کیا تھا۔