You are currently viewing وزیر اعظم آج تاجکستان میں  ہو نے والی چار ملکی  کانفرنس میں  شرکت کر یں گے

وزیر اعظم آج تاجکستان میں ہو نے والی چار ملکی کانفرنس میں شرکت کر یں گے

اسلام آباد (دیسک) وزیر اعظم  میا ں محمد نواز شریف آج  تا جکستان کے  دارلحکومت دوشنبے ہو نے والی چا ر ملکی  کا نفرنس  میں شرکت کر یں گے ، وزیر اعظم پاکستان کے علاوہ   افغانستان ، کر غیزستان اور  تا جکستان  کے صدور  بھی شرکت کریں

ذرائع کے مطابق آج وزیر اعظم   تاجکستان میں ہو نے  والی  چا ر ملی کا نفرنس میں شر کت  کر یں گے ،نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات بھی ہوگی جس میں افغانستان میں امن اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات پر بات چیت ہوگی۔کل وزیر اعظم نواز شریف اور تاجکستان کے صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم نے شنگھا ئی تعاون تنظیم میں رکنیت کیلئے تاجکستان کی حمایت پر شکر یہ ادا کیا۔مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے کہاکہ تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 500ملین ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں، تاجکستان کی مسلح افواج پاکستان میں تربیت حاصل کرسکتی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.