You are currently viewing ملکی وقار کے خاطر وزیر اعظم استعفیٰ دے دیں ۔ سعید غنی

ملکی وقار کے خاطر وزیر اعظم استعفیٰ دے دیں ۔ سعید غنی

کراچی (ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز  پارٹی کے رہنما  سعید غنی کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم  عدالت کے  فیصلے تک ملکی وقار کے خا طر استعفیٰ دے دیں

ذرائع کے  مطابق رکن سندھ اسمبلی سعید غنی کا  سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ یوسف رضا گیلانی نے حلف کی پاسداری کے لیے عہدے  کی قربانی دی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا وزیراعظم ایک باوقار شخص ہو۔انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی عزت اور وقار سے زیادہ ملک کا وقار اہم ہے۔سعید غنی نے کہا کہ ملک کے اندر اور سرحدوں پر بحرانی کیفیت ہے لیکن ہمیں کوئی حکومت نظرنہیں آرہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور پوری کابینہ  کی توجہ صرف اور صرف جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ  پر ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.