You are currently viewing وزیر اعظم نواز شریف کی ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم نواز شریف کی ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ اور پارا چنار میں دھماکوں کےبعد  سیکیورٹی اداروں کو ملک بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ،کوئی مسلمان ایسے گھناؤنے اقدامات کا تصور بھی نہیں کر سکتا، دہشتگردی کے ایسے واقعات کو ریاست کی طاقت سے کچل دیا جائے گا۔