اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف دفتر خارجہ پہنچ گئے جہاں انہیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور تمام ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرلز مختلف اہم امور پر بریفنگ دیں گے
پاک بھارت تعلقات، افغانستان کے ساتھ سرحدی معاملات، سعودی عرب قطر کے ساتھ تعلقات، مودی ٹرمپ اعلامیے کے خطے پر اثرات کے حوالے سے متعلقہ ڈائریکٹر جنرل بریفنگ دیں گے۔اس حوالے سے دفتر خارجہ میں اعلی افسران کا اجلاس بھی ہوا جس میں تمام ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی اور وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ کے نکات پر غور کیا۔
بریفنگ کے بعد وزیراعظم نواز شریف دفتر خارجہ کو پاکستان کی سفارتی پالیسی پر گائیڈ لائنز بھی دیں گے