You are currently viewing صدر مملکت سائنس اور ٹیکنالوجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے قازقستان  پہنچ گئے

صدر مملکت سائنس اور ٹیکنالوجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے قازقستان پہنچ گئے

آستانہ (ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین اوآئی سی کی سائنس اورٹیکنالوجی سر براہ کا نفرنس کے لئے آستانہ پہنچ گئے ہے دو روزہ سربراہ کا نفرنس اتوار کو قازقستان کے دارلحکومت آستانہ میں ہو گی

ذرائع کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین  سائنس اورٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کیلئے قازقستان پہنچے اس موقع پر فوجی دستوں نے صدر مملکت کو ایئرپورٹ پر سلامی پیش کی۔

صدر پاکستان دو روزہ سائنس اورٹیکنالوجی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اس کے علاوہ صدر ممنون حیسن  قازقستان اور ترکی کے صدور اور دیگر قائدین سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی سربراہ کانفرنس ہے جس میں صحت، تعلیم، تحقیق، موسمیاتی تبدیلی، خلائی تحقیق اورترقی کیلئے دوسرے اہم امور پر خصوصی طورپر غور کیاجائے گا ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.