اسلام آباد(ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران کی جانب سے سینیٹ میں توجہ دلاوٗ نوٹس جمع کرایا گیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران کی جانب سے سینیٹ میں توجہ دلاوٗ نوٹس جمع کرایا گیا ہے ۔غلطی ہے یا سازش ؟اسلام آباد میں پیراماوٗ نٹ پبلشرز کی سوشل اسٹیڈیزکی 5ویں جماعت کی کتاب میں آزاد کشمیر کو مقبوضہ کشمیر بنا دیا گیا ۔جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران کی جانب سے سینیٹ میں توجہ دلاوٗ نوٹس جمع کرایا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے ملک کے مستقبل کو کس قسم کی معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔