You are currently viewing پیپلز پارٹی قیادت کے قریبی ساتھی محمد خان چاچڑ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل

پیپلز پارٹی قیادت کے قریبی ساتھی محمد خان چاچڑ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کی قیادت کے انتہائی قریبی ساتھی محمد خان چاچڑ کو رینجرز حکام نے جیل سے تحویل میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد خان چاچڑ سے قتل ، اغوا برائے تاوان ، زمینوں پر قبضوں سمیت دیگر اہم نوعیت کے معاملات پر تفتیش کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق محمد خان چاچڑ پر الزام ہے کہ وہ صوبے کی دو اہم شخصیات کے قتل میں راہ راست ملوث رہے ہیں اور سرکاری مشینری سے ساز باز کرکے خود کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی ایک انتہائی اہم شخصیت نے محمد خان چاچڑ کو خود ہی جیل میں بند کرا دیا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھ سے اوجھل رہیں تاہم حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد رینجرز حکام نے محمد خان چاچڑ کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7