You are currently viewing پولیس کاڈیڑھ سو سال پرانانظام تبدیل کیا،خواتین کو تربیت دےکر قوم کی خدمت کا موقع دیا، آئی جی  پنجا ب

پولیس کاڈیڑھ سو سال پرانانظام تبدیل کیا،خواتین کو تربیت دےکر قوم کی خدمت کا موقع دیا، آئی جی پنجا ب

لاہور (ڈیسک) لاہور میں لیڈیز پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر تے ہو ئے  آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا  نے کہا  کہ پولیس کاڈیڑھ سو سال پرانانظام تبدیل کیا،خواتین کو تربیت دےکر قوم کی خدمت کا موقع دیا،خواتین پرتشدد سےبچاؤ کےلیےہیلپ سینٹربنائے۔

 

لیڈیز پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ لاہورکے نواح میں چوہنگ ٹریننگ اسکول میں ہوئی ۔ پاس آؤٹ ہونےوالی کیڈٹس میں 330 لیڈی کانسٹیبل اور ایف آئی اے کی12 کانسٹیبلز بھی شامل ہیں، تقریب میں آئی جی پنجاب مہمان خصوصی تھے۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے اپنے خطاب میں لیڈیز کانسٹیبلز کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ تربیت کا عملی مظاہرہ دیکھ کریقین ہوگیا کہ ٹریننگ کا معیار بہترہورہاہے، پولیس نے خواتین کو تربیت دےکرانہیں قوم کی خدمت کا موقع دیاہے۔انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچرکی بہتری کےلیےاقدامات جاری ہیں، پولیس کا ڈیڑ ھ سوسالہ پرانا نظام تبدیل کردیاہے، وطن عزیزکواندرونی وبیرونی خطرات کا سامنا ہے، پنجاب پولیس ہرقسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.