کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ،کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن اور کارروائیا ں ، 23مشتبہ افراد سمیت 27 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد ، لیاری میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک زخمی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ،
ذرائع کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پو لیس کی سرچ آپریشن اور کاروائیاں ،منگھو پیر کے علاقے کنواری کالونی میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 23افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ ادھر گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں پولیس نے دو منشیات فروشوں عدنان اور جہانگیر کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ۔ دوسری جانب ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے