کراچی(ڈیسک)کے الیکٹر ک کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا رکوانے کے لیے پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے جماعت اسلامی کے ادارہ نورالحق کے باہر رکاوٹیں کھڑی کردیں، کچھ ہی دیر میں جماعت اسلامی کے کارکن پولیس کا گھیرا توڑ تے ہوئے باہر نکلے جس پر پولیس نے حافظ نعیم الرحمان سمیت کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج رکوانے کیلئے پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو کارکنوں سمیت حراست میں لے لیا۔رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ادارہ نور حق کے سامنے دھرنا دے دیاہے۔ کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔ڈی سی ایسٹ کہتے ہیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔