You are currently viewing (ن) لیگ کی چوہدری نثار کو منانے کی کوششیں تیز

(ن) لیگ کی چوہدری نثار کو منانے کی کوششیں تیز

اسلام آبا د (ڈیسک) وزیر اعلیٰ  پنجا ب شہباز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ریلو ے  خواجہ سعد رفیق  وفاقی وزیر داخلہ چو ہدری   نثار علی خان کو منا نے کو منا نے پنجاب ہا ؤس پہنچ  گئے ،

 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سے نا راض وزیر داخلہ کو منا نے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی کو ششیں جا ری ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت  پارٹی رہنما  پنجا ب ہا ؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے  وزیر داخلہ سے مالاقات کی ، چوہدری نثار کے پارٹی قیادت سے اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا

23جولائی کو ان کی پریس کانفرنس شیڈول تھی تاہم کمر درد کے باعث انہوں نے پریس کانفرنس اگلے دن تک کے لئے ملتوی کی جس کے بعد 24 جولائی کو لاہور دھماکے کے باعث انہیں ایک مرتبہ پھر پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی۔

چوہدری نثار کا پیر کے روز مختصر پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لیے سیاسی بات کرنا ممکن نہیں، جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں اور مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.