گوجرانوالہ(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے رائیونڈ کی طرف مارچ کو روکنے کے لئےن لیگ کے یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ڈنڈا بردار فورس تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے ضلعی صدر شعیب بٹ نے تحریک انصاف کارائیونڈ کی جانب مارچ کو روکنے کے لئے ڈنڈا بردار فورس تشکیل دے دی جبکہ ستر افراد پر مشتمل ڈنڈا بردار فورس کو باقاعدہ طور پر تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔
ن لیگ کے مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے ہماری قیادت کے گھروں کی جانب جانے کی کوشش کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اوراس موقع پر لیگی فورس نے “رائیونڈ جاؤ گے تو ڈنڈے کھاؤ گے” کے نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کپتان عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ رائیونڈ کی طرف ہر صورت مارچ ہو کر رہے گا اور وہ اتوار کو رائیونڈ مارچ کی تاریخ اور پلان کا اعلان کریں گے۔