You are currently viewing مسلم لیگ ن کےرکن پنجاب اسمبلی نااہل قرار

مسلم لیگ ن کےرکن پنجاب اسمبلی نااہل قرار

لاہور(ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز کو نااہل قرار دے دیا ۔

ذرائع کےمطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار افتخار کیانی کی درخواست پر سماعت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو جعلی ڈگری پرنااہل قرار دےدیا ۔خیال رہے کہ راجہ شوکت بھٹی پی پی4 راولپنڈی سے نواز لیگ کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔