You are currently viewing وزیراعظم نوازشریف 3 روزہ دورے پر بوسنیا پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف 3 روزہ دورے پر بوسنیا پہنچ گئے

سرائیوو(ڈیسک ) وزیراعظم نوازشریف 3 روزہ دورے پر بوسنیا پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے بوسنیا پہنچنے پر وزیرمواصلات اورٹرانسپورٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام  کی جانب سے  پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف بوسنیا کے وزیرعظم کی دعوت پر  بوسنیا پہنچے ہیں جبکہ تین روزہ دورے میں  وزیراعظم نواز شریف  بوسنین صدر،چیئرمین اورسیاسی قیادت سمیت وفودکی سطح  پر بوسنیا کی پارلیمنٹ کے ارکان سے  ملاقات کریں گے۔

 وزیر اعظم کے20 تا 22دسمبر بوسنیا، ہرزیگوینیا  کے دورہ میں  جہاں بوسنیا کی قیادت سے ملاقات کے بعد میں بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے جبکہ تین روزہ دورے میں پاکستان اوربوسنیا کے معاشی و تجارتی تعلقات پر بات کی جائیگی۔