You are currently viewing عوام کی عدالت تو پے در پے فیصلےسنا رہی  ہے لہذا اب بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے،نواز شریف

عوام کی عدالت تو پے در پے فیصلےسنا رہی ہے لہذا اب بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے،نواز شریف

اسلام آباد(اسٹا ف رپورٹر) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتا ہوں اور آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی اور مکمل شفافیت پریقین رکھتا ہوں۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کہنا تھا کہ عوام کی عدالت تو پے در پے فیصلےسنا رہی  ہے لہذا اب بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے، پاناما لیکس کے معاملے پر دو مرتبہ قوم سے خطاب اور قومی اسمبلی میں تفصیلی موقف پیش کرچکے ہیں، پہلے انہوں نے اپوزیشن کے مطالبے سے پہلے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیشن کا اعلان کیا تھا لیکن مطالبہ آیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں حاضر سروس ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے لہذا جب مطالبہ تسلیم کیا تو ٹی او آرز کا تنازعہ شروع کرکے شفاف اور بے لاگ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان میں واضح برتری کے باوجود ٹی او آرز کمیٹی میں اپوزیشن کو برابر کی نمائندگی دی لیکن ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود ٹی او آرز پر اتفاق رائے نہ ہو سکا جب کہ انکوائری بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا مگر اپوزیشن نے متوازی بل پیش کردیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی درخواست خارج کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو  15 روزمیں جواب پیش کرنے کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔