You are currently viewing پشاو کے علاقے حیات آباد میں  دھماکا 2 افراد جاں بحق

پشاو کے علاقے حیات آباد میں دھماکا 2 افراد جاں بحق

پشاور (اسٹاف رپورٹر ) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے قریب دھماکا ہو جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں میڈیکل کمپلیکس کے قریب دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 18زخمی ہوئے ہیں  پولیس اور ریسکیو اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے  دھماکہ سرکاری  وین میں  کیا گیا ہے  اس جگہ بڑی تعداد میں سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر اور نجی اسپتال قائم ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ  جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور شامل جبکہ 2خواتین سمیت 18 افراد  زخمی ہیں