You are currently viewing باکمال لوگ، لاجواب سروس،پی پی رہنما بھی پی آئی اے  سے پریشان

باکمال لوگ، لاجواب سروس،پی پی رہنما بھی پی آئی اے سے پریشان

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:28/12/2016 12:30
  • Reading time:1 mins read

لاڑکانہ (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے  کی نااہلی کی ایک اور کہانی سامنے آگئی پیپلز پارٹی رہنماؤں کو سکھر کے بجائے ملتان کے طیارے میں بٹھا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی آئی کی جانب سے  پیپلز پارٹی رہنماؤں  کو غلط طیارے میں سوار کردیا گیا پی پی رہنما شیری رحمان نے  سماجی رابظے کی ویب سائٹس ٹویٹر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی رہنماؤں کو آج کے دن سکھ جانے بجائے ملتان کے طیارے میں بٹھا دیا گیا جبکہ   طیارے میں ہمارے اے ٹی آر کیلئے صدقے کا کوئی بکرا نظر نہیں آیا۔

واضح رہے کہ شیری رحمان پاکستان پیپلزپارٹی کی جانی پہچانی شخصیت ہیں جو بے نظیر بھٹو کے ساتھ سیاست میں آئیں اور مارچ ۲۰۰۰ء سے ۲۰۰۹ء تک پاکستان کی وزیر اطلاعات  بھی رہ چکی ہیں ۔