اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اوئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھورٹی نے یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔ اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی تھی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اوگرا کی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی اور حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل یہ خبر سنے میں آئی تھی کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن کچھ دیر قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیان دیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔