You are currently viewing وفاقی وزیر پیٹرولیم نے رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی خوشخبری سنادی

اسلام آبا د (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے مہنگائی سے پریشان عوام کورواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ  نہ ہونے کی خوشخبری دے دی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،موجودہ دور میں تیل وگیس کی مجموعی طور پر 90 نئی دریافتیں  ہوئی ہیں جبکہ اوجی ڈی سی ایل نے تین بلاکس سے 70ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی  

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل و گیس کھدائی کی سرگرمیوں کے برعکس پاکستان میں اضافہ ہوا،ساڑھے تین سال کے دوران 944 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس سسٹم میں شامل کی گئی اور تیل کی پیداوار میں بھی 32 ہزار بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے۔

شاہد خاقان نے دوران پریس کانفرنس بتایا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کا اطلاق صرف اسلام آباد اور پنجاب میں ہوگا اور رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا

وفاقی وزیر پٹرولیم نے گیس کمپریسر کے استعمال سے متعلق بیان دیا  کہ  گیس کمپریسر کا استعمال غیر قانونی عمل ہے جس کی روک تھام کے لیے ہر قدم اٹھایا جائیگا تاہم اس کام کو سرانجام دینے کے لئے ہماری ٹیموں کو گھروں میں جاکر چھاپے مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی  ۔