You are currently viewing حقوق نسواں بل اسلامی اقدار کے منافی ہے، پرویز رشید کا اعتراف

حقوق نسواں بل اسلامی اقدار کے منافی ہے، پرویز رشید کا اعتراف

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حکومت پنجاب علماء اکرام سے حقوق نسواں قانوں میں موجود خرابیوں کی سمجھنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل میں موجود اسلام مخالف شقوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ علماء کی جانب سے بل سے متعلق تجاویز کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے دہشت گردی کے خلاف بھی اسی طرح علماء متحد ہوں جیسے حقوق نسواں بل کے خلاف ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ دوشت گردی کی خلاف جاری جنگ میں محبت وطن  پاکستانوں نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔آنے والی نسلوں کے لیے پر امن پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7