کراچی (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کوتاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائلکا نشانہ بنا یا گیااور اس کے لئے لا کھوں ڈالر خرچ کئے گئے
پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ صحافیوں کے خلاف دنیا میں کہیں بھی جرم ہو، پیپلز پارٹی نے اس کی مذمت کی ہے۔ بےنظیر بھٹو نے میڈیا پرعائد آمریت کے سیاہ قوانین کا خاتمہ کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے، اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی کہ صحافیوں کو مکمل تحفظ ملے، ہم نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی حمایت کی۔ صحافیوں کو تحفظ اور ان کے مجرموں کو سزائیں دلانے تک جدوجہد کریں گے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سزاوَں سے نہیں بچنے چاہئیں، ایسے مجرموں کو میسر چھوٹ کے خاتمے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں