لا ہور (ڈیسک) وزیر قانو ن پنجاب راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عوام دیکھ رہے ہیں جس طرح انصاف کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں لگتا ہے کہ فیصلہ پہلے سے ہی محفوظ ہے ، ملک کو ایٹمی قوت بنا نے والے کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ نیب کورٹ کےجج پرخوف مسلط ہے، عدالتیں اپنااورعوام اپنافیصلہ سنائیں گے، کچھ قوتیں عالمی اوراندرونی سطح پرمتحرک ہے، کچھ قوتیں پاکستان کوکمزورکرناچاہتی ہیں،جس طرح انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے، ایک شخص کوعدالت میں پیش کرنے کے لئے گرفتارکیا جاتا ہے، لگتا ہے فیصلہ پہلے سے ہی محفوظ ہے،
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوجس لیڈرنےایٹمی قوت بنایاانہیں ٹارگٹ کیاجارہاہے، ایسی بات پرنااہل کیا، جس پردنیا حیران ہے،مذاق اڑایاجارہاہے، سی پیک کوشروع کیاہےتومکمل بھی کریں گے پاکستان کامیابی کےساتھ آگےبڑھےگا اور اقتصادی قوت بنے گا