You are currently viewing میرا اور آپ کا قانون نہیں چلےگا آئین پاکستان  کا قانون چلےگا،سینیٹر کامل آغا

میرا اور آپ کا قانون نہیں چلےگا آئین پاکستان کا قانون چلےگا،سینیٹر کامل آغا

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)سینیٹر کامل علی آغا  نے پیمرا سےڈاکٹرشاہد مسعودکے پروگرام پرنوٹس لینے کی وضاحت مانگ لی جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر پابندی غیر قانونی قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےاطلاعات کا اجلاس سینیٹرکامل علی آغا کی زیر صدارت ہواجس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے پیمرا حکام  سےڈاکٹرشاہد مسعودکے پروگرام پرنوٹس لینے کی وضاحت مانگ لی ہے جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نکا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ بنایاگیا ہے  میڈیا کا ضابطہ اخلاق وزارت اطلاعات نےسپریم کورٹ میں پیش ہی نہیں کیا،

سینیٹرکامل علی آغایہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہیےتھا سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ کا تیارکردہ ضابطہ اخلاق پیش کرتی اور پیمرا کو غیر سیاسی دیکھنا چاہتے ہیں۔ سینیٹرکامل علی آغا نے استفسار کیا کہ  شوکاز نوٹس  اےآر وائی نیوزکو دیاجبکہ  پابندی اینکر پر لگادی  گئی انکا کہناتھا کہ  میرا اور آپ کا قانون نہیں چلےگا آئین پاکستان  کا قانون چلےگا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نےاستفسارکیاکس قانون کے تحت شاہد مسعود پرپینتالیس دن کی پابندی لگائی،چیئرمین پیمراآرٹیکل ستائیس پڑھ کرسنائیں،جس پر ابصارعالم نےجواب دیتےہوئےکہا چیئرمین صاحب جذباتی نہ ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پیمرا کی جانب سے  اے آروائی کے پروگرام “لائیو ود شاہد مسعود”پر کی پابندی لگادی تھی اور ساتھ ہی ڈاکٹر شاہد مسعود پر بھی پینتالیس دن کی  پابندی لگائی گئی تھی۔