You are currently viewing ملک میں امن و استحکام جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے،آرمی چیف

ملک میں امن و استحکام جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں اعزازات دینے کی منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام فوجی جوانوں اور افسران کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،وطن کے لیے قربانیاں دینے والے ہی اصل ہیرو ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی  گئی ،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور شہداکے لواحقین نے شرکت کی ،آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فوج کے33 جوانوں اور افسران کو ستارہ امتیاز جبکہ 35 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیااور ایک افسر کو تمغہ جرات سے بھی نوازا گیا،شہدا کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کئے ۔