لا ہور (ڈیسک) لا ہورمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس میں نجم سیٹھی کوبورڈ کا چیئرمین منتخب کرنے کے لئے قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطا بق آج لا ہور میں پی سی بی کے سالانہ جنرل اجلا س میں نجم سیٹھی کو بو رڈ کا چیئرمین بنا نے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہریار خان کی مدت بطورچیئرمین اگست میں ختم ہورہی ہےلہٰذا ان کی مدت ختم ہونے کے بعد نجم سیٹھی کو چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کامیاب انعقاد پر نجم سیٹھی کو ایوارڈ دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے