You are currently viewing پختون جہاں بھی چاہیں بیٹھیں پورا پاکستان ان کا ہے،آصف زرداری

پختون جہاں بھی چاہیں بیٹھیں پورا پاکستان ان کا ہے،آصف زرداری

مالاکنڈ(ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کردیے،پختون کھڑے ہوجائیں، ان سے اپنا حق لیں،پختون جہاں بھی چاہیں بیٹھیں پورا پاکستان ان کا ہے،یہ پاکستان ہےمیاں صاحب، کسی کے باپ کا ملک نہیں۔

مالاکنڈ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زراداری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پی اور بلوچستان کیلیے بنوایاتھا،عطا آباد روٹ نہ بنواتے تو یہ چین سے کیسے لاتے،یہ لٹیرے جو لوٹ کر لے گئے ہیں میں ان کے پیٹ سے نکالوں گا،یہ سارا مال عوام کو ملے گا،پیپلز پارٹی نےہمیشہ عوام کے دل کی دھڑکنوں پر کام کیا،مالا کنڈ اور سوات میں آپ کی مدد سے پاکستان کا جھنڈا لگایا،جب ان علاقوں میں جنگ چھڑی تو ہم نے یہاں کے شہریوں کو سنبھالا،آنےوالی حکومت میں بی بی کارڈ کو ڈبل کریں گے،فاٹا کیلیے بی بی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ،فاٹا کو کے پی کا حصہ بنائیں گے،عوام کے ساتھ کوئی مذاق نہیں چلے گا،فاٹا جاؤں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپنے حقوق اِن سے لو،سیاست کی جارہی ہے کہ فاٹا گورنر چلائے گا،ان کی خارجہ پالیسی سے ملک سےباہرپاکستانیوں کےمسائل بڑھ رہےہیں،جاتی امراء والے ایوانوں میں بیٹھےہیں انہیں عوام کی کوئی فکرنہیں، لیویز جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑرہے ہیں،یہ تنخواہ نہیں دیتے۔

انہوں نے پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کردیے، پختون کھڑے ہوجائیں، ان سے اپنا حق لیں، پختون جہاں بھی چاہیں بیٹھیں پورا پاکستان ان کا ہے، یہ پاکستان ہےمیاں صاحب، کسی کے باپ کا ملک نہیں،ججوں نے کہہ دیا ہے کہ’’گو نواز گو‘‘بچے بچے کی زبان پر نعرہ ہے، گو نواز گو کتنے بچوں کو جیلوں میں ڈالو گے؟میں نے پہلے بھی اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے،میرا وعدہ ہے کہ پاکستان کو امیر ملک بناکر دوں گا،میں اپنے ورکرزکو چھوڑ کر نہیں جاسکتا،وقت آیا تو اپنے ورکرز کے ساتھ ہی شہید بھی ہونا ہے۔