You are currently viewing وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہونا  چاہتا ہوں فول پروف سیکیوریٹی فراہم کی جائے،پرویز مشرف

وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں فول پروف سیکیوریٹی فراہم کی جائے،پرویز مشرف

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر )سابق صدر جنرل  پرویز مشرف  فول پروف سیکیوریٹی کی شرط پر وطن واپس آنے کو تیار ہوگئےان کا کہنا ہے کہ پاکستان واپس آکر ججز نظربندی کیس میں عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن جان کو خطرہ ہے جس کے لئے ‘فول پروف’ سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں  سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے  درخواست دائر دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے سابق صدر پرویز مشرف واپس آکر عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن  ان کی جان کو خطرات ہیں لہذا حکومت کی جانب سے  سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ انتظامیہ کو انھیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات دی جائیں۔

جبکہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے پرویز مشرف کی درخواست منظور کرلیا  ہے اور سیکریٹری داخلہ اور آ ئی جی پولیس اسلام آباد کو پرویز مشرف کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے