You are currently viewing ریٹائر جنرل اور سابق صدر پرویز مشرف سوشل میڈیا کی دنیا میں مقبول ہوگئے

ریٹائر جنرل اور سابق صدر پرویز مشرف سوشل میڈیا کی دنیا میں مقبول ہوگئے

نیویارک(ڈیسک)ریٹائر آرمی چیف اور سابق صدر پرویز مشرف کے اپنی بیگم کے ساتھ رقص کی وڈیو سوشل میڈیا پرمقبول  ہو گئی۔

کمر کیانجری  کے لیے بیرون ملک مقیم سابق صدر پرویز مشرف براؤن کلر کی قمیض اور سفید شلوارپہنے اور گلے میں دوپٹہ ڈالے ایک نجی تقریب میں اپنی اہلیہ کے ساتھ جھومتے پائے گئےجبکہ73 سالہ پرویز مشرف نے مشہور گیت ‘شکر ونڈا ں رے’ پر رقص کیا۔

پرویز مشرف کے ڈانس  پر عوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، پرویز مشرف کے حامیوں کی جانب سے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ صدا سلامت اور صحت مند رہیں جب کہ چند ایک کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کمر درد کے علاج کا نیا طریقہ سکھا رہے ہیں۔