You are currently viewing ن لیگ جو مرضی کرے ،چوری کرے یا آئین توڑے سب ٹھیک ہے،پرویز خٹک کا سوال

ن لیگ جو مرضی کرے ،چوری کرے یا آئین توڑے سب ٹھیک ہے،پرویز خٹک کا سوال

صوابی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،فیصلہ کرکے آئے ہیں کہ اسلام آباد جانا ہے۔

صوابی میں کارکنوں سے  خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزکے پیر لڑکھڑا گئے    کارکنوں سے سہارا دیا جبکہ پرویز خٹک کے ہمراہ اسپیکر اسد قیصر،صوبائی وزیر عاطف،شاہ فرمان،شوکت یوسف زئی، شاہرام ترکئی بھی موجود  تھے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر اُن سے ملاقات کے لیے بنی گالہ جا رہے ہیں، آج ہمت اور بہادری دکھانی ہے، نظم و ضبط کے ساتھ یہاں سے روانہ ہوں گے، آئین کے تحت ہمیں سیاسی سرگرمیوں اور نقل و حمل کی اجازت ہے، ظالموں نے ہمارے راستے بند کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کارکنان کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ انتظامیہ کو انگیج کریں ہم راستہ کلیئر کریں گے، جب آنسو گیس کی شیلنگ ہو تو بچنے کی کوشش کریں، نعرے ابھی نہیں،نعروں کاوقت آئے گا تو آپ کا زور دیکھ لیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ کیا خیبرپختونخوا پاکستان سے کٹ کر رہے گا، کیا ہمارا حق نہیں کہ اپنے لیڈر سے ملنے اسلام آباد جائیں، عدالت نے حکم دیا ہے کہ راستے کھلے ہوں گے ،کوئی کنٹینر نہیں ہوگا، عمران خان اسلام آباد جانے کی بات کریں تو غلط ہے، کیا دفعہ 144 صرف تحریک انصاف کے لیے ہے ؟ اور ن لیگ جو مرضی کرے ،چوری کرے یا آئین توڑے سب ٹھیک ہے۔