You are currently viewing پارٹی رہنما گھر گھر جاکر قوم کا شکریہ ادا کریں،بلاول بھٹو

پارٹی رہنما گھر گھر جاکر قوم کا شکریہ ادا کریں،بلاول بھٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے شہر قائد  کے عوام نے پیپلز پارٹی کو دوسری جماعتوں پر ترجیح دی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹونےملیرپی ایس127سے کامیاب امیدوار غلام مرتضیٰ کو بھی مبارکباد دی جبکہ بلاول کا کہنا تھا کہ  پارٹی رہنما گھر گھر جاکر قوم کا شکریہ ادا کریں، شہریوں کوتحفظ فراہم کرنےپر پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر فوقیت ملی۔

چئیرمین بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کےلوگوں نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت پسند ہیں، شہر میں فلائی اوورز تعمیر کرکے ٹریفک مسائل حل کرنیکا خواب بینظیر بھٹوکا تھا اورپیپلزپارٹی ہررنگ ،نسل اورعقیدے سے منسلک لوگوں کی نمایندگی کرتی ہے۔