You are currently viewing باغ ابن قاسم عوام کی ملکیت ہے ،کسی کی جاگیر نہیں،میئر کراچی وسیم اختر

باغ ابن قاسم عوام کی ملکیت ہے ،کسی کی جاگیر نہیں،میئر کراچی وسیم اختر

کراچی(اسٹاف رپوٹر)میئر کراچی کا کہنا ہے کہ مجھےکوئی اعتراض نہیں اگر کوئی کسی پارک کو گود لیتا ہے۔لیکن مجھے طریقہ کار جو اپنایا گیا اس پر اعتراض ہے ۔باغ ابن قاسم عوام کی ملکیت ہے کسی کی جاگیر نہیں ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پارک کو خوبصورت بنانے پریاپارک کوکوئی گود لیتاہےاس پر  اعتراض نہیں، لیکن پارک کی حوالگی کا جو طریقے کار اپنایا گیا ہے اس پر اعتراض ہے۔انہوں نے ملک ریاض کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض آئیں اور کراچی کو خوبصورت بنائیں، کے ایم سی ملک ریاض کے ساتھ ہے۔ اگر ملک ریاض پارک بنائیں گے تو ساتھ دوں گا۔ حکومت سندھ کو اپنا کام ایڈمنسٹریشن سے کروانے کی عادت ہوچکی ہے۔ہم حکومت سندھ کے راتوں رات معاہدے کو نہیں مانتے۔ سندھ حکومت شہر کاکچرا تو اٹھا نہیں سکی، پارک کیا سنبھالے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں صفائی میں ناکامی کا اعتراف کرچکے ہیں۔