You are currently viewing پاناما کا ہنگامہ اپنے انجام کے قریب پہنچ گیا، سپریم کورٹ 20 اپریل کو فیصلہ سنائے گی۔

پاناما کا ہنگامہ اپنے انجام کے قریب پہنچ گیا، سپریم کورٹ 20 اپریل کو فیصلہ سنائے گی۔

اسلام آباد (ڈیسک) انتظار کی گھڑیا ں ختم ،اعلیٰ عدلیہ نے تقریباً دو ماہ قبل 23 فروری کو پاناما لیکس کے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، اب 20 اپریل دو پہر دو بجے یہ فیصلہ سنا رہی ہے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر آویزاں کردہ خبر کے مطابق، فیصلے کی گھڑی قریب آ گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں اس کیس کی 126 روز تک سماعت ہوئی تھی۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے وزیر اعظم کے بچوں کا نام پانامہ لیکس میں آنے کے بعد سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف یہ کیس دائر کیا گیا تھا۔ تاہم اب وزیر اعظم اہل ہیں یا نااہل؟ اس سوال کا جواب عوام کو جلد مل جائے گا اور سپریم کورٹ دو روز بعد عوام کا انتظار ختم کر دے گی۔ اعلیٰ عدلیہ جمعرات کے روز دوپہر کو 2 بجے اس مقدمے کا فیصلہ سنائے گی

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.