اسلام آباد(ڈیسک)سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دےد ی ہے،ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیا کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نےجے آئی ٹی تشکیل دےد ی ہے،ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیا کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے،جے آئی ٹی 60روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔جے آئی ٹی میں ایم آئی کے بریگیڈیئر کامران خورشید ،نیب کے عرفان نعیم منگی،آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر نعمان سعید،اور اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز شامل ہیں۔