You are currently viewing سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت جاری

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت جاری

اسلام  آبد (اسٹاف پورٹر ) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت جا ری ہے  جس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر، شیئر ہولڈر یا بینیفیشل مالک نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میںپانامہ کیس کی سماعت  جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ کررہا ہے  جبکہ کمرہ عدالت میں پان عمران خان اور دیگر درخواست گزار سپریم کورٹ میں موجود ہیں ۔

کیس کی سماعت کے دوران مخدوم علی خان کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کسی آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر، شیئر ہولڈر یا بینیفیشل مالک نہیں پٹیشن میں نواز شریف پر جھوٹ بولنے کا الزام ہی نہیں لگایا گیاتقریروں میں تضاد کی بات کرکے نااہلی کا معاملہ اٹھایا گیا۔