You are currently viewing فلسطین نے امریکا کو  دھمکی دے دی

فلسطین نے امریکا کو دھمکی دے دی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:09/03/2017 18:38
  • Reading time:1 mins read

حیفا(ڈیسک) فلسطینی حکام نے وائٹ ہاؤس کو خبردار کیا ہے کہ فلسطین کو اسرائیل میں ضم کرنے کا خیال دل سے نکال دے یہ نہ صرف اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے تسلیم شدہ معائدے کی خلاف ورزی ہوگی بلکہ فلسطینی یہودی بھی اس فیصلے کو  ہر گز تسلیم نہیں کریں گے ۔

واضح رہے کہ بدھ کو ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ فلسطین کو اسرائیل میں ذیلی ریاست کے طور پر ضم کیا جائے  کیونکہ وہاں  یہودی ،عیسائی اور مسلمان یکساں تعداد میں ہیں اور ان کا اسرائیل سے الگ رہنا سیاسی اور جغرافیائی طور پر نامناسب ہے ۔اس مجوزہ انضمام کے بارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے سی آئی اے کے نئے چیف کی بات چیت ہوچکی ہے۔فلسطیلی حکام احتجاج کرتے ہوئے اس نظریے کو جسے ٹرمپ اور نیتن یک قومی نظریہ کہتے ہیں مسترد کردیا  ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ یورپی یونین بھی فلسطین کی آزاد حیثیت کو تسلیم کرتی ہے اور فلسطین اقوام متحدہ کا باقاعدہ رکن ملک ہے۔