You are currently viewing شاہینوں نے لٹی پٹی عزت بچا لی،پانچواں ون ڈے  پاکستان کے نام رہا

شاہینوں نے لٹی پٹی عزت بچا لی،پانچواں ون ڈے پاکستان کے نام رہا

کارڈف(ڈیسک)شاہینوں نے آخری ون ڈے میں انگلش شیروں کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں  کے مابینایک روزہ میچوں کی  سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے کل کارڈف کے صوفیا پارک میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں302 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں گرین شرٹس نے سرفراز احمد اور شعیب ملک کی شاندار شراکت کے باعث ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

چوتھی وکٹ پر سرفراز احمد اور شعیب ملک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 163 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد قومی ٹیم کے جیتنے کے امکانات روشن ہوگئےجبکہ محمد رضوان 34 اور عماد وسیم نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے فتح سمیٹ لی، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام ڈاسن نے 2،2 جب کہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 4 میچز میں انگلینڈ نے گرین شرٹس کو شکست سے دوچار کیا اور خاص طور پر تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے کرکٹ تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کیا۔

گرین شرٹس  اور  انگلینڈ کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی میچ 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔