You are currently viewing پاکستان کی فتح پر ایسا لگ رہا ہے عید وقت سے پہلے آگئی ہے ،میر واعظ فاروق

پاکستان کی فتح پر ایسا لگ رہا ہے عید وقت سے پہلے آگئی ہے ،میر واعظ فاروق

سرینگر(ڈیسک)کشمیری حریت رہنما میر واعظ فاروق کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت پر ایسا لگ رہا عید سے پہلے عید ہوگئی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کشمیری حریت رہنما میر واعظ فاروق کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپینئز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر کشمیر میں عید کا سماں ہےاورہرطرف آتش بازی ہورہی ہے۔کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے اپنے پیغام میں کہاکہ ایسالگ رہاہےعید وقت سےپہلےآگئی ہے۔ انہوں نےبھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر پاکستان ٹیم کومبارکباد دی۔