You are currently viewing چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستانی شاہینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستانی شاہینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

لاہور (ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کامیا بی کے بعد پاکستانی شا ہینو ں کی وطن واپسی کا سلسلہ  جا ری ہے کرکٹر محمد حفیظ اور جنید خان وطن واپس پہنچ گئے۔

محمد حفیظ آج صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے تو ان کے اہل خانہ استقبال کے لیے موجود تھے۔بعدازاں گھر پہنچنےپر محمد حفیظ کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔

اس مو قع پر  محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جیت کا  کر یڈٹ پو ری ٹیم کو جا تا ہے سب نے اچھا کھیلا ، محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں دھواں دھار اور ناقابل شکست اننگز کھیل کر 57 رنز جوڑے تھے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان غیر ملکی ایئر لائن کی پروازای کے 612 سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچے۔بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے، اسے کھیل ہی رہنےدیاجائے،پو ری دنیا میں  پاکستان کا نا م  روشن  ہو گیا ہے ان کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.