نئی (ڈیسک) پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پربات چیت ہوئی
ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج سے ملاقات ہو ئی، پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکریٹری خارجہ جے شنکر سے بھی چند روزمیں ملاقات کریں گے۔
واضح رہےکہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سہیل محمود نے پچھلے ماہ چارج سنبھال لیا ہے اور پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارت میں اعلیٰ سطح پر یہ پہلی ملاقات ہے