اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے واضح کر ڈالاوطن عزیز کے دفاع کے لئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے ،سرزمین پاک پر میلی نگاہ نہیں ڈالنےدی جائے گی۔
وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت کے خلاف مذمت اور تشویش کا اظہار کیاجبکہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی مسلح افواج پر فخر ہے جوملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار ہیں، پاک فوج جارحیت برداشت نہیں کرے گی ، ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی اندھادھند بربریت ناقابل قبول ہے،پاکستان کشمیریوں سے اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھےگا، بھارتی افواج کےمظالم کشمیریوں کےجذبہ حریت کو نہیں کچل سکتے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے خطے سمیت پوری دنیا میں امن کے لئے خواہاں ہیں ہمارا عزم پاکستان کی خوشخالی سمیت عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیر ترقی کی کوششوں کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے پاکستانی حکومت سرگرم عمل ہے ۔
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ امریکا میں عالمی رہنماؤں سےملاقاتوں اور اس دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کیے جانے کے امور سے متعلق بھی آگاہ کیا دوسری جانب جب وزیردفاع خواجہ آصف نے سرحدی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔