کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے ٹیسٹ میچز ٹی 20 اور ون ڈے کے بعد کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سےقابل سیریز کا آغاز ٹیسٹ میچز سے ہونا تھالیکن شیڈول میں تبدیلی کے بعد اب ٹیسٹ میچز سیریز کے آخر میں ہوں گے۔
سیریز میں تین ٹی 20 میچز اور تین ون ڈے میچز جبکہ تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے اور دونوں ٹیموں کے مابین میچز کا آغاز ٹی 20 سے ہوگا۔
ٹیسٹ میچز سیریز کے آخر میں ہوں گے جو کہ ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے پاک ویسٹ انڈیز سیریز 22ستمبر سے 3نومبر تک یو اے ای میں ہوگی اور سیریز کے میچز شارجہ اور ابو ظہبی میں ہوں گے۔تاہم اس سے پہلے بھی پا ک ویسٹ انڈیز کے شیڈول میں اس قبل بھی تبدیلی کی جا چکی ہے۔