You are currently viewing شاہین یا تو آر یا پھر پار،پاک انگلینڈ سیریز کا تیسر ا میچ آج کھیلا جائے گا

شاہین یا تو آر یا پھر پار،پاک انگلینڈ سیریز کا تیسر ا میچ آج کھیلا جائے گا

ناٹنگھم(ڈیسک) پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے آج ناٹنگھم میں کھیلے گی، پاکستان ٹیم سیریز میں کم بیک کے لیے  پرعزم ہے جبکہ محمد عرفان قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے انگلینڈ پہنچ گئے۔

ناٹنگھم میں تیسرا ون ڈے شاہینوں کے لیےآر یا پارہوگا، انگلینڈ سے اہم میچ کھیلنے کے لیے قومی ٹیم لارڈز سے ناٹنگھم پہنچ گئی ہے، کھلاڑٖیوں نے فتح کے مرہم سے شکستوں کا زخم بھرنے کی تیاری شروع کردی ہےجبکہ دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم میں بیشتر تجربات کیا گئے لیکن تبدیلیاں نتیجہ تبدیل نہ کرسکیں، ٹاپ آرڈز میں شرجیل خان کمزور مہرہ ثابت ہورہے ہیں تو اظہر کی فارم بھی روٹھی نظر آرہی ہے۔

بیٹنگ میں درست کمبی نیشن مینجمنٹ کے لیے درد سر بن گیا ہے جبکہ بولرز بھی ٹریک سے اتر رہے ہیں،شاہینوں کے لیے شیروں کو پویلین بھیجنا  مشکل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کی تھی۔