سڈنی (ڈیسک ) آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلزکے قصبے کوئینزبیان میں پٹرول پمپ پر کام کرنے والے 29سالہ پاکستانی طالب علم ذیشان کو قتل کر دیا گیا
پولیس نے جاعہ قوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دو کم عمر نوجوانوں کو قتل کے شبے میں حراست میں لے لیا
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹر یلو ی ریا ست نیو سا ؤتھ ویلز میں ذیشان نامی پاکستانی طالب علم کو قتل کردیا گیا ‘پولیس نے سی سی ٹی وی فو ٹیج کی مدد سے کا روائی کرتے ہوئے دو کم سن جوانون کو حراست مین لت لیا ہے حراست میں لیئے گئے نوجوانوں کی عمریں 15اور 16برس ہیں، فرانزک ٹیم نے پیٹرول پمپ کی کھڑکی سے خون سے لکھا نوٹ بھی برآمد کیا ہے، جس پر لفظ آئی ایس لکھا ہوا ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیئے گئے سولہ سالہ نوجوان کے دہشت گردوں سے روابط کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے، تاہم کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ذیشان اکبر نے چند روز قبل آسٹریلوی شہریت کے لیئے بھی درخواست دی تھی
آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی اس طرح کی کارروائی میں ملوث ہونا پریشان کن ہے