You are currently viewing پاکستان کسٹم کی  کراچی کے جناح ائر پورٹ پر کارروائی :ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹم کی کراچی کے جناح ائر پورٹ پر کارروائی :ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی:(ڈیسک ) پاکستان کسٹم نے کراچی کے جناح ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہو ئے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،

ذرائع کے مطا بق پاکستان کسٹم نے کراچی کے  جنا ح ائر پورٹ  پر غیر ملکی پرواز دبئی ائر لائن   میں موجود   دبئی سے سعودی عرب کے شہر طائف جانے والے مسافر عبدالرحمان کے سامان کی تلاشی لی ،دوران تلاشی مسافر کے پاس موجود ہینڈ ٹرالی سے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن (ایمفیٹامائن) ڈیڑھ کلو برآمد کر لی،کسٹم حکام کے مطابق ملزم نے مذکورہ ہیروئن ہینڈ ٹرالی کی تہہ میں انتہائی مہارت سے چھپائی ہوئی تھی جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ سے زائد بنتی ہے،کسٹم حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.