ملتان(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پانی و بکلی عابدشیر علی کا کہنا ہےکہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں نا بنی گالہ والوں کی۔
وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عمران خان ہیں، جب نوازشریف کا خاندان ارب پتی تھاتوجہانگیرترین سپاہی کے بیٹےتھے اور یہ خود چور ہیں ،ان کا قائد آف شور کمپنی کا مالک ہے۔
عابد شیر علی کا شیخ رشید کو نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ ٹوپی ڈراما نہیں چلے گا، دو ٹکے کے پہلوانوں کو اہمیت نہیں دیتے، شیخ رشید نے ڈراما کیا، سو مرتبہ ڈراما کریں اور شیخ رشید چاہتے تھے کہ انہیں پکڑیں خود ہی اپنے وڈیو بنا رہے تھے۔
وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کا مزید کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر لارجر بنچ بن چکا ہے، آپ عدلیہ پر اعتماد نہیں کرتے،خود کو سب کچھ سمجھتے ہیں جبکہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمے داری ہے، حکومت کے ذمےداری ہے لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھے اور مسلح افواج ہمارا فخر اور ہماری آن ہے۔