You are currently viewing پاکستان اور روس کے درمیان وزارت خارجہ کی سطح کا پہلا مشاورتی اجلاس

پاکستان اور روس کے درمیان وزارت خارجہ کی سطح کا پہلا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور روس کے درمیان وزارت خارجہ کی سطح کا پہلا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اورمواصلات پر بات کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشاورتی اجلاس وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہوا جس میں روسی وفد کی قیادت الیگزنڈر وی اسٹیرنک نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت احمد حسین دایو نے کی اور مشاورت میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اورمواصلات پرغورکیاگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ  اجلاس میں عالمی اور علاقائی امور پر بھی باہمی مشاورت کی گئی، پاکستان اور روس کا مستقبل میں مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ اور آیندہ اجلاس اگلے سال روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوگا۔